ایرانی دفاعی بجٹ میں 200 فیصد اضافے کا امکان


ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ایران کے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد تک اضافہ ہو۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث تناؤ بڑھ رہا ہے، جس کے پیشِ نظر دفاعی بجٹ میں 200 فیصد تک نمایاں اضافے کا منصوبہ ہے۔

فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ تمام کوششیں ملک کی دفاعی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر کی جا رہی ہیں۔

ترجمان ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں اضافے کا منصوبہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کی گئی تجویز کا حصہ ہے جسے مارچ 2025ء تک حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں