پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل میچ احمد آباد منتقل، پی ایس ایل کا میچ ملتوی


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ، جو اصل میں 11 مئی کو دھرم شالہ میں ہونا تھا، احمد آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقام کی تبدیلی پاکستانی حملے کے ممکنہ خدشات میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے حکام نے سیکیورٹی انتظامات کو ترجیح دی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پر دھرم شالہ ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ایکس: بھارت سے کشیدگی کے باعث کنگز-زلمی کا میچ ملتوی

دریں اثنا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آج رات 8 مئی 2025 کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے جواب میں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائز مالکان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ملتوی ہونے والے میچ کی کوئی سرکاری طور پر نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں