دھرم شالہ کے اسٹیڈیم میں بلیک آؤٹ کے بعد پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ معطل کر دیا گیا۔
پنجاب کنگز اپنی اننگز میں 10.1 اوورز تک پہنچ چکی تھی جب آفیشلز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث انخلاء کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستانی حملے کا خدشہ؛ آئی پی ایل میچ کا مقام تبدیل
اس سے قبل، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان آئی پی ایل کا میچ، جو اصل میں 11 مئی کو دھرم شالہ میں ہونا تھا، احمد آباد منتقل کر دیا گیا تھا۔
مقام کی تبدیلی پاکستانی حملے کے ممکنہ خدشات میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے حکام نے سیکیورٹی انتظامات کو ترجیح دی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پر دھرم شالہ ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔