بھارت: اسلحہ فیکٹری میں دھماکا، 10 افراد زخمی


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع اسلحہ فیکٹری میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں اسلحہ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع جبل پور میں واقع آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہونے کے باعث ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں