وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں، نہ کہ اسٹیبلشمنٹ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کی غیر لچکدار پالیسیوں اور سخت رویے کے باعث مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے، لیکن تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے مسلسل ضد اور تصادم کا رویہ مسائل کو بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔