عمران خان کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا


عمران خان کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا

رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ

اوسلو/ ڈیلس: ناروے کی سیاسی جماعت ’پارٹیٹ سینٹرم‘ سے منسلک پاکستان ورلڈ الائنس (PWA) کے اراکین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیرِاعظم اور پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے بانی عمران خان کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ یہ نامزدگی ان کی 28 سالہ غیر متزلزل جدوجہد کا اعتراف ہے جو امن، جمہوریت، قانون کی حکمرانی، اور انسانی حقوق کے لیے کی گئی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلوچ انسانی حقوق کی کارکن مہرنگ بلوچ کو بھی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ مہرنگ بلوچ کی نامزدگی عالمی سطح پر ان کی قربانیوں اور جدوجہد کا ایک غیر معمولی اعتراف ہے۔ اب عمران خان کی نامزدگی کے بعد یہ واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان میں انصاف اور انسانی حقوق کی جدوجہد کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ واضع رہے کہ عمران خان کی 2019 میں بھی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کی گئی تھی، جب انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت پاکستانی پارلیمنٹ میں ایک قرارداد بھی پیش کی گئی تھی، جس میں ان کی نامزدگی کی حمایت کی گئی تھی۔ اس قرارداد میں خاص طور پر بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کو ایک غیر معمولی سفارتی اقدام قرار دیا گیا تھا۔

Screenshot

عمران خان کی حالیہ نامزدگی میں پاکستان ورلڈ الائنس (PWA) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے کلیدی کردار ادا کیا، جن میں ڈاکٹر سبرینا (PWA UK)، ڈاکٹر عثمان خان (PWA UK)، ثمینہ تاجی (PWA ناروے)، عمر رحمان (PWA فرانس)، اور ندیم زمان (PWA ڈیلس، امریکہ) شامل ہیں۔ ان رہنماؤں نے ستمبر اور اکتوبر میں ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی، جس میں اٹلی، اسپین، اور امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈائیسپورا کے افراد نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان سب نے عمران خان کی نامزدگی کے لیے مربوط مہم اور لابنگکی۔ ڈیلس میں مقیم انسانی حقوق تنظیم کے رہنما ندیم زمان سے اس بارے میں جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تمام تر کام ، ثمینہ تاجی ڈاکٹر سبرینا اور عمر رحمان نے سرانجام دیا انہوں نے کہا کہ میں اس ٹیم کا حصہ تھے اور وہ انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ٹیم کی محنت رنگ لائی اور آج اس بات کا اعلان کیا گیا، جسپر پاکستانی انتہائی خوش ہیں،

Screenshot

واضع رہے کہ ہر سال ناروے کی نوبل کمیٹی کو سینکڑوں نامزدگیاں موصول ہوتی ہیں، اور ایک آٹھ ماہ طویل انتخابی عمل کے بعد نوبل امن انعام کے فاتح کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس سال اعلان اکتوبر میں ہوگا، اور دسمبر میں ناروے کے بادشاہ کی جانب سے یہ انعام دیا جائے گا۔ عمران خان کی یہ نامزدگی عالمی سطح پر ان کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعتراف ہے، اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی جدوجہد کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہ لنک ملاحظہ کریں:

عمران خان کی نامزدگی

https://x.com/ptiofficial/status/1905665805167055082?s=46


اپنا تبصرہ لکھیں