آئیسکو نے اے ایم آئی میٹرز کی نئی قیمتیں جاری کر دیں، مفت تنصیب ختم

آئیسکو نے اے ایم آئی میٹرز کی نئی قیمتیں جاری کر دیں، مفت تنصیب ختم


اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) میٹرز کی تازہ ترین قیمتیں جاری کر دی ہیں، جو اب مفت نصب نہیں کیے جائیں گے۔

نئی قیمتوں کے مطابق، 20 میٹر کیبل کے ساتھ سنگل فیز اے ایم آئی میٹر کی قیمت 35,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وہ صارفین جو 40 میٹر کیبل کے ساتھ سنگل فیز کنکشن حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں 38,000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

تھری فیز کنکشن کے لیے، 20 میٹر کیبل کے ساتھ اے ایم آئی میٹر کی قیمت 65,000 روپے ہوگی، جبکہ 40 میٹر کیبل کے ساتھ تھری فیز میٹر کی قیمت 1,10,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

آئیسکو اب تک 5,50,000 سے زائد پرانے میٹرز کو بغیر کسی اضافی لاگت کے اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کر چکا ہے تاکہ صارفین جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔ تاہم، اب نئے کنکشن حاصل کرنے والوں کو اے ایم آئی میٹرز کے لیے ادائیگی کرنا ہوگی۔

آئیسکو نے تصدیق کی ہے کہ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب راولپنڈی شہر، کینٹ اور ٹیکسلا ڈویژنز میں کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں