انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حالیہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگز جاری کی ہیں، جن میں بیٹنگ اور بولنگ کی درجہ بندی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔
انگلینڈ کے جو روٹ بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی ہری بروک دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین پوائنٹس آگے بڑھ کر چھٹے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
دوسری جانب، پاکستان کے کپتان بابر اعظم دو درجے نیچے چلے گئے ہیں اور 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان بھی دو درجے نیچے آکر 21 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ سرفہرست ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے مارکو جینسن نے چھ درجے ترقی کرکے پانچواں نمبر حاصل کیا ہے۔ پاکستان کے نعمان علی ایک پوائنٹ نیچے چلے گئے ہیں اور نویں نمبر پر آگئے ہیں۔