لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے متعلق اہم میٹنگ کو ملتوی کر دیا ہے، جو آج (ہفتہ) ہونے والی تھی۔ ذرائع کے مطابق، یہ میٹنگ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو پیش کی گئی مطالبات پر جواب نہ ملنے کے باعث ملتوی کی گئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس ایونٹ کے مقام کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا، جس پر دونوں ممالک نے حالیہ دنوں میں ایک معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت میچوں کو نیوٹرل مقامات پر کرانے کی بات ہوئی تھی۔
یہ معاہدہ 2027 تک آئی سی سی کے تمام ایونٹس پر لاگو ہو گا، اور اس میں بھارت کے میچ دبئی میں جبکہ پاکستان کے میچ بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوٹرل مقامات پر ہوں گے۔ اس معاہدے کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا، تاہم بی سی سی آئی کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہ آنے کے باعث میٹنگ ملتوی کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق، پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی سے 6 ملین ڈالرز کی آمدنی ہو گی، اس کے علاوہ ٹکٹوں کی فروخت اور ہسپٹلٹی سے مزید آمدنی متوقع ہے۔