انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اصولی طور پر زیادہ تر ممبر ممالک کے لیے ٹیسٹ میچوں کی مدت کو پانچ دن سے کم کر کے چار دن کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ تجویز 2027-29 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل سے نافذ العمل ہوگی، تاہم یہ بھارت، انگلینڈ یا آسٹریلیا پر لاگو نہیں ہوگی، جو پانچ روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنا جاری رکھیں گے۔
نئے انتظام کے تحت، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سمیت تمام دیگر ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک چار روزہ میچز کھیلیں گے۔