ہر شخص فون استعمال کرتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا فون پکڑنے کا طریقہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے؟
جی ہاں، بالکل! چاہے آپ ایک ہاتھ سے فون استعمال کرتے ہوں، دونوں ہاتھوں سے یا مختلف طریقوں سے انگلیوں کا استعمال کرتے ہوں، یہ آپ کی شخصیت، رویے، مزاج، طاقت، کمزوریوں اور زندگی کو اپنانے کے انداز کے بارے میں حیرت انگیز پہلو ظاہر کرسکتا ہے۔
شخصیت کے اس قسم کے ٹیسٹ حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبول ہو گئے ہیں۔ یہ رجحانات جو لوگوں کو ان کی شخصیت کے خفیہ پہلو اور عادات دریافت کرنے میں مدد دیتے ہیں، عالمی سطح پر دلچسپی پیدا کرچکے ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ فون پکڑنے کے مختلف طریقے آپ کی شخصیت کو کیسے ظاہر کرتے ہیں:
ایک ہاتھ سے فون پکڑنا اور اسی ہاتھ کی انگلی سے استعمال کرنا:
اگر آپ ایک ہاتھ سے فون پکڑ کر اسی ہاتھ کی انگوٹھے سے استعمال کرتے ہیں تو آپ کی شخصیت ظاہر کرتی ہے کہ آپ فطری طور پر پراعتماد ہیں۔ آپ میں لوگوں کو اپنی دلکشی اور کھیل کی توانائی سے متاثر کرنے کی صلاحیت ہے۔
آپ ایسے کیریئر میں کامیاب ہوتے ہیں جن میں توانائی اور فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کی جرات مندی اور خطرات کو قبول کرنے والی طبیعت آپ کو کاروباری یا عوامی تقریر کے لیے بہت موزوں بناتی ہے۔
دونوں ہاتھوں سے فون پکڑنا اور ایک انگوٹھے سے استعمال کرنا:
یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ زندگی کے ساتھ محتاط اور منظم طریقے سے پیش آتے ہیں۔ آپ کے دوست اور کولیگ آپ کو قابل اعتماد اور تفصیل پر توجہ دینے والا سمجھتے ہیں۔ آپ پروجیکٹ مینجمنٹ، انجینئرنگ، فنانس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں جیسے شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
دونوں ہاتھوں سے فون پکڑنا اور دونوں انگوٹھوں سے استعمال کرنا:
اس طریقے سے فون پکڑنے کا مطلب ہے کہ آپ کارکردگی کو اہمیت دیتے ہیں اور ایک وقت میں کئی کاموں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ کی تفصیل پر توجہ اور ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت آپ کو تیز رفتار کیریئر جیسے ٹیکنالوجی، فنانس یا ہیلتھ کیئر کے لیے بہترین بناتی ہے۔
آپ کی تکمیل کی خواہش کبھی کبھار اس وقت مایوسی کا باعث بنتی ہے جب چیزیں تاخیر کا شکار ہو جائیں یا منصوبہ کے مطابق نہ ہوں۔
ایک ہاتھ سے فون پکڑنا اور دوسرے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے استعمال کرنا:
یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ وہ شخص ہیں جو اکیلے وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور کسی صورتحال کو چننے سے پہلے اس کے تمام پہلوؤں پر غور کرتے ہیں۔ آپ تخلیقی ہیں اور آپ کا دماغ ہمیشہ نئے خیالات پیدا کرتا رہتا ہے، اکثر آپ دوسروں سے مختلف نقطہ نظر سے چیزوں کو دیکھتے ہیں۔
یہ آپ کو تحقیق، تدریس، فنون اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں کامیاب بناتا ہے۔