نئی دہلی : سال 2013 میں ایک ہارر فلم سینما گھروں کی زینت بنی تھی، جس نے ناظرین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ اس فلم کی کہانی نے کئی دنوں تک لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کر رکھا تھا۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر پائی تھی۔ لیکن فلم کی ہارر نے ناظرین کے دل کی دھڑکن ضرور بڑھا دی تھی۔
11 سال پہلے ریلیز ہوئی بالی ووڈ کی اس ہارر فلم نے شروع سے آخر تک خوف کے احساس کے ساتھ ناظرین کو آخر تک اپنی سیٹوں سے باندھ کر رکھا تھا ۔ فلم میں جب بھی بھوت کا سین آتا ہے تو لوگوں کی سانسیں رک جاتی ہیں اور وہ رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ان دنوں ہارر فلموں کا کریز بھی کافی بڑھ رہا ہے۔ ہارر کامیڈی ہو یا ڈراؤنی فلمیں جو لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرتی ہیں۔ یہ فلمیں باکس آفس پر کمائی کے معاملے میں بھی کامیاب ہو رہی ہیں۔