ورلڈ بینک کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ یہ وفد وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادی امور سے ملاقات کرے گا۔
ورلڈ بینک کے حکام نے سما ٹی وی کو تصدیق کی ہے کہ اس وفد میں ورلڈ بینک گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، وفد کی ملاقات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور وزیر توانائی سے بھی طے ہے۔
دورے کا مقصد معاشی ترقی کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ وفد “کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک” کے نفاذ کے لیے حکمت عملی پر بھی بات چیت کرے گا۔
“کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک” کے تحت 10 سالہ معاہدہ کیا گیا تھا، جس کی مالیت 20 ارب ڈالر ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فنڈز مستقبل میں بڑھ کر 40 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔