رمیز ابراہیم کیلئے گورنر سندھ کا 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان


گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قومی ہیرو تن ساز رمیز ابراہیم خان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب کے دوران رمیز ابراہیم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گولڈ میڈل پہنایا۔

رمیز ابراہیم نے کہا کہ کسی فیڈریشن کسی کوچ نے مدد نہیں کی، میرے ساتھ والدین اور چاہنے والوں کی دعائیں تھی، حکومتی سطح پر کوئی پذیرائی نہیں ملی، گورنر سندھ نے بلاکر حوصلہ بڑھایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رمیز ابراہیم خان نے مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

امریکا میں ہونے والے مسٹر یونیورس 2024ء باڈی بلڈنگ مقابلوں میں انہوں نے مینز فزیک کیٹیگری میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

علاوہ ازیں رمیز ابراہیم نے پرو کارڈ کے ساتھ پروفیشنل ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رمیز ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ مسٹر یونیورس مقابلے میں 44 ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا اور امریکا میں 44 ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ گھر والوں اور قوم کی دعائیں ساتھ تھیں، پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں