حکومت نے 25 مئی سے آم کی برآمدات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت تجارت نے 2025 کے سیزن کے لیے آم کی برآمدات کے حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ برآمدی پالیسی آرڈر کے تحت آم کی برآمدات کے لیے دیگر شرائط بدستور نافذ العمل رہیں گی۔
برآمد کی تاریخ اسٹیک ہولڈرز کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے ذریعے طے کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان سالانہ تقریباً 130,000 میٹرک ٹن آم برآمد کرتا ہے۔ گزشتہ سال پاکستان نے آم کی برآمدات سے 90 ملین ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا تھا۔
پاکستانی آم متعدد ممالک کو برآمد کیے جاتے ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات، افغانستان، ایران، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔