گوگل پکسل 9اے کی ڈیزائن اور خصوصیات اس کی متوقع لانچ سے پہلے لیک ہو گئی ہیں۔ یہ نیا ڈیوائس پکسل 8اے کا جانشین ہے اور ٹیکنالوجی کے شائقین میں جوش و خروش پیدا کر رہا ہے۔ لیک تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ اس کا پچھلا پینل پہلے سے زیادہ سلیقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس پر اب روایتی “جی” لوگو کی بجائے نیا لوگو موجود ہے۔ کیمرے کے ماڈیول میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب اس میں وہ دھاتی کنارے نہیں ہیں جو پچھلے ماڈلز میں تھے۔ فرنٹ ڈیزائن بھی پکسل 8اے سے ملتا جلتا ہے، جس میں سیلفی کیمرے کے لیے ہول پنچ کٹ آؤٹ دیا گیا ہے۔ پکسل 9اے میں 48 ایم پی سونی آئی ایم ایکس 787 سینسر اور 13 ایم پی الٹراوائیڈ کیمرہ شامل ہوگا۔