جلدی سونا انسان کی صحت، مضبوط مدافعتی نظام اور ذہنی سکون کے لیے ایک بہترین عادت ہے۔
جلدی سونے سے جسم کو آرام کرنے کا موقع ملتا ہے اور انسان اٹھ کر ترو تازہ محسوس کرتا ہے۔ اس کے جسم اور مدافعتی نظام پر کئی فوائد مرتب ہوتے ہیں۔
ایک رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ نیند جسم میں ہارمونز کے صحیح اور صحت مند اخراج کو بڑھاتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ نیند اور دماغی افعال کے درمیان تعلق پر زور دیا گیا ہے، اور یہ کہا گیا ہے کہ جلدی سونا ذہنی سوچ، توجہ، اور یادداشت کو بڑھاتا ہے، جبکہ ذہنی خلفشار کو کم کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحقیق سے پتا چلا کہ اچھی اور مکمل نیند دل کی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہے، جس سے کئی طبی حالات سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ، یہ ذہنی صحت کو بڑھاتی ہے، موڈ کو بہتر بناتی ہے اور ایک مضبوط ذہنیت کی تعمیر میں مدد دیتی ہے۔
رپورٹ نے جلدی سونے کی اہمیت پر زور دیا اور یہ کہا کہ یہ جسم میں سوزش کو کم کرنے اور جسم، جلد، اور رنگت کی ترو تازگی اور صحت میں اضافہ کرنے میں مددگار ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جو لوگ جلدی سوتے ہیں ان کے دانتوں کی حالت بھی بہتر ہوتی ہے۔
رپورٹ نے بالغ افراد کو روزانہ 6 سے 7 گھنٹے نیند لینے کا مشورہ دیا، جبکہ بچوں کے لیے نیند کی مدت میں نپ کا وقت بھی شامل کرنے کی تجویز کی گئی۔
رپورٹ میں نیند کے مناسب گھنٹوں کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا گیا اور یہ کہا گیا کہ یہ ذہنی دباؤ، دماغی مسائل اور تناؤ، چڑچڑاپن، اور موڈ سوئنگز سے بچاؤ میں مددگار ہے۔
جلدی سونا ان مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے۔