Gmail نے اہم اعلان کر دیا

Gmail نے اہم اعلان کر دیا


ایلفابیٹ ان کارپوریشن کی کمپنی گوگل نے جی میل کے نام سے دنیا بھر میں معروف گوگل میل کے لاکھوں اکاؤنٹس کو حتمی طور پر حذف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے غیر فعال صارفین کے لیے کے لیے اپنے قواعد اور ضوابط کو تبدیل کر دیا ہے جس کے بعد کئی سال سے غیر فعال صارفین کے اکاؤنٹس جو لاکھوں کی تعداد میں ہیں وہ حذف (ڈیلیٹ) کر دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے کا عمل آئندہ تین ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔ ایسے اکاؤنٹس جو 2 سال کے عرصے کے دوران غیر فعال رہے ہیں انہیں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

ان گوگل اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ان کے گوگل ڈرائیو، ڈاکیومنٹس، کلینڈر، میٹ اور گوگل فوٹوز کا تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

گوگل نے ڈیلیٹ ہونے کے خطرے سے دوچار اکاؤنٹس کے صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے نوٹیفکیشنز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور انہیں متعدد بار نوٹیفکیشنز جاری کیے جا رہے ہیں۔

ان نوٹیفکیشنز میں گوگل نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی صارف یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ ہونے سے بچائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو فعال رکھے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ ضابطے میں تبدیلی غیرفعال اکاؤنٹس کے ہیک ہونے اور پھر ان کے ذریعے بدنیتی پر مبنی مواد کے پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے غیر فعال اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جانے کا ابتدائی اعلان رواں برس مئی میں کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں