گلگت بلتستان 2025 کے "ضرور دیکھنے والے مقامات" کی فہرست میں شامل

گلگت بلتستان 2025 کے “ضرور دیکھنے والے مقامات” کی فہرست میں شامل


پاکستان کا خوبصورت شمالی علاقہ، گلگت بلتستان، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی 2025 کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

سی این این ٹریول نے کہا، “گلگت بلتستان کے علاقے تک پہنچنا آسان نہیں ہے — پروازیں غیر یقینی ہوسکتی ہیں، سیزن کے دوران سڑکیں بند ہو سکتی ہیں — لیکن یہاں کے بلند و بالا پہاڑوں کی دلکشی کسی لیموں میرنگ پائی سے کم نہیں۔”

رپورٹ کے مطابق، یہ خطہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 5 کا گھر ہے، جن میں کے ٹو بھی شامل ہے، جو دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ ہے لیکن خطرے اور مشکل کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔

گلگت بلتستان کے پہاڑوں کو سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے ہمالیہ سے زیادہ چیلنجنگ اور منفرد قرار دیا گیا۔

ہزاروں مقامی اور غیر ملکی سیاح ہر سال اس علاقے کا رخ کرتے ہیں، پہاڑوں کی مہمات، پیراگلائڈنگ اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے۔

2024 میں گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا، لیکن اس دوران 9 کوہ پیما مختلف چوٹیوں کو سر کرنے کی کوشش میں جاں بحق ہوئے، جن میں 5 جاپان، 2 پاکستان، اور 1، 1 روس اور برازیل سے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں