27,341 جی آر پیز، 12 ارب ویوز، اور 21 سالوں سے مسلسل قیادت کا اعزاز۔
جیو نیوز نے ایک بار پھر پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں تاریخ رقم کی ہے۔
سال 2024 میں جیو نیوز نے ایک ہی سال میں 27,341 جی آر پیز (گراس ریٹنگ پوائنٹس) اور 12 ارب ڈیجیٹل ویوز کے شاندار سنگ میل عبور کیے۔
یہ کامیابیاں نہ صرف جیو نیوز کو ملک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینل کے طور پر برقرار رکھتی ہیں بلکہ اس کے سابقہ ریکارڈز کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔
جیو نیوز نے اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ٹی وی اور ڈیجیٹل دونوں پلیٹ فارمز پر جیو کو دیگر چینلز کے مقابلے میں زیادہ وقت دیا۔
چینل نے اپنے ناظرین کے 21 سالہ اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے 2024 کو ایک اور شاندار سال قرار دیا۔