بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو پہلگام حملے پر پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، گمبھیر نے بیان دیا کہ “بھارت کو پاکستان کے ساتھ بالکل نہیں کھیلنا چاہیے،” اور بھارتی کرکٹ ٹیم پر زور دیا کہ وہ غیر جانبدار مقامات پر بھی پاکستان کا سامنا کرنے سے گریز کریں۔ سابق کرکٹر کے تبصروں کو وسیع پیمانے پر پہلگام کے المناک واقعے کی آڑ میں کھیلوں میں سیاست داخل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی مودی سے تنگ آچکے ہیں: آفریدی
سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بدھ کے روز کہا کہ دنیا بھر میں بہت سے بھارتیوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنی ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔
سماء ٹی وی کے پروگرام “زور کا جوڑ” میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا: “ہم محبت اور پیار سے رہنا چاہتے ہیں۔ دھونس دھاندلی کام نہیں کرے گی۔” انہوں نے مزید کہا: “ہم ایک طویل عرصے سے جنگ کی حالت میں ہیں۔”