غیر آئینی ترامیم کی منظوری کا طریقہ کار بھی غیر آئینی ہے، فیصل جاوید


اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ غیر آئینی ترامیم کی منظوری کا طریقہ کار بھی غیر آئینی ہے۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عوام کے نمائندے نہیں ہیں، ترامیم کا حق عوام کا ہوتا ہے، پوری قوم کہہ رہی ہے کہ ترامیم نہیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ترامیم غیر آئینی ہیں، جس طریقے سے ہونے جا رہی ہے وہ بھی غیر آئینی ہے، ڈی چوک سمیت پورے ملک میں احتجاج ہونا چاہیے۔

سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ اس پر کوئی کنفیوژن نہیں اور یہ واضح ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم نہیں مانتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں