دبئی کے چار بس اسٹیشنوں پر مفت WiFi سروس کا آغاز

دبئی کے چار بس اسٹیشنوں پر مفت WiFi سروس کا آغاز


دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے اعلان کیا ہے کہ 1 دسمبر اتوار سے شہر کے چار اہم بس اسٹیشنوں پر مفت WiFi سروس شروع کی جارہی ہے۔ ان اسٹیشنوں میں ستوا، یونین، الغبائبہ اور گولڈ سوک شامل ہیں، جو اس سروس کو فراہم کرنے والے پہلے مقامات ہیں۔

مذکورہ حکام نے یہ بھی بتایا کہ وہ شہر کے تمام بس اسٹیشنوں تک مفت WiFi نیٹ ورک کی توسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسی دوران پاکستان کے شہر کراچی میں بھی اسی طرح کی سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ شہر کے تمام اہم پارکوں اور تفریحی مقامات پر بھی مفت WiFi سروسز فراہم کی جائیں گی۔

“کراچی اب ان شہروں میں شامل ہو گیا ہے جو اپنے رہائشیوں کو ایسی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ اسمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ، تفریحی مقامات پر WiFi کا دستیاب ہونا اب ایک ضروری سروس بن چکا ہے،” میئر وہاب نے کہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں