امریکی گلوکارہ بلی ایلیش کے بڑے بھائی فینیس نے بہن کی گریمی 2025 میں ناکامی پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
67ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب اتوار کو منعقد ہوئی، جہاں بہت سے ریڈ کارپٹ لمحات، لباس اور مشہور شخصیات کے دلچسپ تبادلے دیکھنے کو ملے۔
ان میں سے ایک لمحہ 23 سالہ فینیس کا تھا، جب وہ بیونسے کے “البم آف دی ایئر” ایوارڈ جیتنے پر جذباتی ردعمل ظاہر کرتے نظر آئے۔
ایک وائرل ویڈیو میں، “لوولی” گلوکارہ بلی ایلیش کی آنکھوں میں آنسو تھے جب کہ بیونسے نے یہ ایوارڈ جیتا، حالانکہ ایلیش بھی اسی کیٹیگری میں پانچ دیگر امیدواروں کے ساتھ نامزد تھیں۔
ایلیش کی جذباتی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، ان کے بھائی فینیس، جو بلی کے موسیقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام پوسٹ کیا۔
فینیس نے سادہ سیاہ پس منظر پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا، “گریٹ گریمی!!!” اور مزید لکھا، “اتنی زبردست گانوں / البمز کے درمیان نامزد ہونے پر بہت عزت محسوس کر رہا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا، “میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی میرے یا بلی کی تصویر کو پی ایف پی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دوسرے آرٹسٹس کے مداحوں سے لڑائی کرے۔”
فینیس نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے کہا، “امن میں رہو! سب کو مبارک ہو!!”
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلی ایلیش، جنہیں اس سال چھ اہم کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا، وہ اس سال ایک بھی گریمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔