وفاقی وزیر علیم خان کی اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت


وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے جمعہ کو اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، اسے “بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیا۔

علیم خان نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا: “میں اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے گستاخانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور بے گناہ جانوں کے المناک نقصان پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔”

علیم خان نے مزید کہا: “ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی یہ صریح خلاف ورزی علاقائی اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، “پاکستانی قوم ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔”


اپنا تبصرہ لکھیں