وفاقی حکومت نے ہفتہ کو بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیموں کو “فتنہ الہند” قرار دے دیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام گروہوں کو اب اس نام سے پکارا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نامزدگی ان دہشت گرد تنظیموں کی حقیقی نظریات، ارادوں اور مقاصد کی عکاسی کرتی ہے۔
وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور دیگر سرکاری اداروں کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔