راحیم پردیسی کے کردار "نسرین" کی واپسی پر مداحوں کا جوش و خروش

راحیم پردیسی کے کردار “نسرین” کی واپسی پر مداحوں کا جوش و خروش


مشہور مزاحیہ اداکار راحیم پردیسی کے معروف کردار “نسرین” کی واپسی نے مداحوں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا ہے۔ راحیم پردیسی نے ایک بار پھر نسرین کے منفرد اور پرجوش انداز میں انٹری دے کر مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے نئے ویڈیوز کو بے حد پسند کیا اور نسرین کے کردار کی برجستگی اور مزاحیہ اداکاری کی خوب تعریف کی۔ ان کی ویڈیوز میں شامل مزاح اور ثقافتی جھلکیاں دیکھنے والوں کے لیے ایک خوشگوار تجربہ ثابت ہو رہی ہیں۔

راحیم پردیسی کا یہ منفرد انداز ان کے فن اور تخلیقی صلاحیتوں کا ایک بار پھر مظہر ہے، جو مداحوں کو ہنسانے اور محظوظ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں