پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کو برطانیہ کی پارلیمنٹ سے دو ایوارڈز

پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کو برطانیہ کی پارلیمنٹ سے دو ایوارڈز


لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کو برطانیہ کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں یعنی ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز سے اعزازات دیے گئے۔ انہیں “تنوع اور ثقافتی اثرات” اور “عالمی ثقافتی یکجہتی” کے ایوارڈز دیے گئے۔

تقریب میں، فہد نے پاکستان کے ثقافتی داستانوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنی کامیابی کو پاکستانی فنکاروں اور خواب دیکھنے والوں کے نام کیا۔ اس اعزاز نے پاکستانی فنون لطیفہ کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اثرات کو مزید اجاگر کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں