لندن: پاکستان کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کو ہاؤس آف کامنز میں ان کی شاندار خدمات اور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قابل ذکر کردار ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے معزز اراکین اور پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔ فہد مصطفیٰ نے اس موقع پر پاکستانی ثقافت اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے فروغ کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔