سابق ڈپٹی کمشنر رافیہ حیدر خواتین کرکٹ کی سربراہ مقرر

سابق ڈپٹی کمشنر رافیہ حیدر خواتین کرکٹ کی سربراہ مقرر


سابق ڈپٹی کمشنر لاہور، رافیہ حیدر کو خواتین کرکٹ کی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد عمل میں آئی، جس کے بعد رافیہ حیدر نے اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق، سابق ڈپٹی کمشنر کو یہ عہدہ تنزیلہ ملک کے استعفیٰ کے بعد دیا گیا، جو اس پوسٹ پر پہلے کام کر رہی تھیں۔ رافیہ حیدر نے پی سی بی میں ڈیپوٹیشن پر شمولیت اختیار کی ہے۔

رافیہ حیدر، جو پہلے لاہور کی ڈپٹی کمشنر رہ چکی ہیں، نے اپنے نئے عہدے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اے ایس پی شہر بانو نقوی بھی اس عہدے کے امیدواروں میں شامل تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں