پاکستان میں اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے ہر ممکن حربہ استعمال کیا جا رہا ہے: اےمینڈ

پاکستان میں اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے ہر ممکن حربہ استعمال کیا جا رہا ہے: اےمینڈ


ایمینڈ (ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز) نے پاکستان میں آزادیٔ اظہار اور اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے جاری اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ ملک میں صحافیوں، میڈیا ہاؤسز اور آزاد آوازوں کو نشانہ بنانے کے لیے ہر ممکن ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایمینڈ کے بیان کے مطابق، یہ حربے نہ صرف آزادیٔ اظہار کے خلاف ہیں بلکہ آئینی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ تنظیم نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ آزاد میڈیا کو اپنا کام کرنے دے اور جمہوری اقدار کا احترام کرے۔

ایمینڈ نے کہا کہ اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھکنڈوں میں قانونی کارروائی، دھمکیاں اور دباؤ شامل ہیں، جو جمہوری معاشروں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو آزادی کے ساتھ اپنا پیشہ ورانہ کام کرنے دیا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں