ایلون مسک کا جوکووچ کو مشورہ: عوام سے براہ راست بات کریں

ایلون مسک کا جوکووچ کو مشورہ: عوام سے براہ راست بات کریں


آسٹریلین اوپن کے دوران انٹرویو پر تنازعہ کے بعد ٹینس کے کھلاڑی نوواک جوکووچ کو ٹیکنالوجی کے بڑے ادارے کے مالک ایلون مسک نے عوام سے براہ راست بات کرنے کا مشورہ دیا۔

نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن 2025 کے دوران چینل 9 کے ساتھ پوسٹ میچ انٹرویو دینے سے انکار کر دیا تھا، جب کہ اس میچ میں ان اور ان کے مداحوں کو توہین کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایلون مسک نے جوکووچ کا پوسٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا، “یہ بہت بہتر ہے کہ آپ براہ راست عوام سے بات کریں بجائے اس کے کہ آپ میڈیا کے منفی فلٹر کے ذریعے جائیں۔”

جوکووچ نے جییری لہیکا کو سیدھی سیٹس میں 6-3، 6-4، اور 7-6 سے شکست دی تھی، لیکن انہیں روڈ لیور ارینا میں ناظرین کی طرف سے مشکل صورتحال کا سامنا تھا۔ میچ کے دوران شائقین نے ان کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی، جس کے بعد انہوں نے جِم کوریئر کے ساتھ کورٹ سائیڈ انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔

بعد میں جوکووچ نے اپنی فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس اور ویڈیو پیغام میں وضاحت دی کہ چینل 9 کے ٹونی جونز نے سربیا کے ٹینس مداحوں کا مذاق اُڑایا اور کھلاڑی کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جونز اور چینل 9 نے ابھی تک اس رویے پر معافی نہیں مانگی، جس کی وجہ سے انہوں نے انٹرویو دینے سے گریز کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں