‎ٹیکساس میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی چاند رات میلہ میں کمیونٹی کی بھرپور شرکت


ٹیکساس میں عیدالفطر مذہبی جوش و  خروش کے ساتھ منائی گئی چاند رات میلہ میں کمیونٹی کی بھرپور شرکت

رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے بڑے شہروں، ہیوسٹن اور ڈیلس سمیت مختلف شہروں میں مقیم مسلمانوں نے عیدالفطر مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔ ہیوسٹن میں متعدد مساجد میں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، جہاں سب سے بڑا اجتماع مسجد المصطفی میں ہوا۔ ڈیلس میں بھی 60 سے زائد مساجد میں نمازِ عید ادا کی گئی، جہاں علما نے اپنے خطبات میں رمضان المبارک کے اختتام پر اسلامی تعلیمات پر آئیندہ گیارہ مہینے کاربند رہنے کی تلقین کی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ عید کے موقع پر مسلمان ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے گلے ملے اور محبت و بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔ نمازِ عید کے بعد کئی افراد نے اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ ڈیلس میں عید سے قبل چاند رات میلے کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ خواتین نے خریداری کی، مہندی لگوائی، اور عید کی تیاریوں میں مصروف رہیں۔ دوسری جانب، امریکہ بھر میں اہلِ سنت الجماعت اور شیعہ برادری پیروکاروں نے عید الفطر، دوسرے روز منائی۔

دوسری جانب انعام اللہ شیروانی اور سعد خان کے زیر انتظام پانو میں چاند رات میلہ کا انعقاد کیا گیا، چاند رات کا بھی اپنا ایک الگ رنگ تھا! جہاں خواتین نے خریداری کی، مہندی لگوائی، اور وہ عید کی تیاریوں میں مصروف رہیں۔یہاں پر ایک چھت تلے خریداری کے مواقع فراہم کیئے گئے تھی مہندی لگانے اور بچوں کی تفریح کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیئے گئے تھے، میلہ میں پاکستان میں ماضی کی ماڈل اداکارہ امبر ایوب نے بھی اپنا بوتیک لگایا انکا کہنا تھا کہ

وینڈر بھی اس موقع پر خوش نظر آئے کیونکہ میلہ بھرپور تھا  چاندرات میلہ کے منتظم  شیروانی نے کامیابی پر کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا، جبکہ حب انٹرٹینمنٹ کے ناصر صدیقی اور کمیونٹی رہنما ندیم زمان نے کہا کہ یہ میلہ تفریح اور موسیقی سے بھرپور تھا ،بڑی تعداد میں کمیونٹی کی شرکت قابل ستائش ہے، ، آنے والی فیملیوں کو اس چاند رات میلہ میں موسیقی کے ذریعہ انٹرٹینٹمنٹ فراہم کیا گیا، بارش اور خراب موسم کے باوجود، لوگوں کا جوش کم نہ ہوا! ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا رہا اور رات دیر گئے تک ہر عمر کے افراد عید کی خوشیاں مناتے رہے! ہیوسٹن اور ڈیلس  میں عید الفطر کی  یہ جھلک! محبت، بھائی چارہ، اور یگانگیت اور خوشیوں بھری تھی اور یہ چاند رات آنے والے تمام عمر کے افراد  کے لیے خوشیوں کا پیغام لیکر آئی!


اپنا تبصرہ لکھیں