سنترے سردیوں میں سب سے فائدہ مند پھلوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان میں موجود وٹامن سی، فائبر، آئرن اور ضروری تیزاب صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے کھانے میں سنترہ کھانا جسم کو قوت فراہم کرتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کے علاوہ سنترے کی چھلکوں کو بھی مفید سمجھا جاتا ہے اور ان کو چائے میں ڈال کر صحت کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔