بتایا گیا ہے کہ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ دعا لیپا موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنانے کے بعد اب اداکاری کی صنعت میں بھی مستقبل دیکھ رہی ہیں۔
جیسا کہ ان کے مداح جانتے ہوں گے، دعا لیپا نے جاسوسی تھرلر فلم ‘آرگیل’ میں اداکاری کا آغاز کیا، اس سے قبل انہوں نے مارگو روبی اور ریان گوزلنگ کی فلم ‘باربی’ میں ایک مختصر کردار نبھایا تھا۔
‘لائف اینڈ اسٹائل’ کے ایک نئے قریبی ذریعے نے اشارہ دیا، “دعا نے کچھ اداکاری کی ہے اور وہ مزید کرنا چاہتی ہیں، اس لیے ریبا بھی ان کی سیٹ کام کے اگلے سیزن میں مہمان اداکارہ کے طور پر آنے کے خیال پر غور کر رہی ہیں۔”
ریبا میکنٹائر کا حوالہ دیتے ہوئے، جنہوں نے حال ہی میں دعا لیپا کے گانے ‘ڈونٹ سٹارٹ ناؤ’ پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، ذریعے نے مزید کہا، “انہوں نے ابھی تک فلم بندی شروع نہیں کی ہے، اس لیے انہیں شامل کرنے کی گنجائش موجود ہے، چاہے یہ صرف ایک چھوٹا سا کردار ہی کیوں نہ ہو۔”
اس سے قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دعا لیپا کافی عرصے سے فلم انڈسٹری میں دھوم مچانے کی خواہشمند ہیں۔
جاسوسی تھرلر فلم میں ہنری کیول کے ساتھ اداکاری کرنے کے بعد، ایک ذریعے نے ‘دی سن’ کو بتایا، “دعا کو بہت سارے اسکرپٹس ملے ہیں اور وہ سنجیدہ ڈراموں میں کام کرنے میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں جو آسکرز میں دھوم مچا سکیں۔”
ذریعے نے کہا، “وہ واقعی اداکاری کو سنجیدگی سے لینا چاہتی ہیں۔”
ذریعے نے آخر میں کہا، “وہ اپنی ٹی وی اور فلم پروڈکشن کمپنی قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ وہ اور ان کی ٹیم ان کہانیوں کو منتخب کر سکیں جن پر وہ یقین رکھتی ہیں اور انہیں بڑے اسٹوڈیوز کے ساتھ مارکیٹ میں لا سکیں۔”