مشہور برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ سنتھیا اریوو نے حال ہی میں 2025 این اے اے سی پی امیج ایوارڈز میں شرکت کرکے سب کو حیران کر دیا، یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا جب انہیں مسیحی برادری کی جانب سے توہین مذہب کے الزامات کا سامنا تھا۔
وِکڈ فلم کی یہ معروف اداکارہ 22 فروری بروز ہفتہ کیلیفورنیا کے پاساڈیرا سوک سینٹر میں ہونے والی ستاروں سے سجی تقریب میں شریک ہوئیں۔
ایوارڈ تقریب کے دوران، اریوو نے پن اسٹرائپ سوٹ زیب تن کیا، جس کے ساتھ انہوں نے ایک سفید شرٹ اور بلیک ڈبل بریسٹڈ بلیزر پہنا۔
38 سالہ گلوکارہ نے اپنے مخصوص لمبے اور ڈرامائی ناخنوں کی نمائش بھی کی جبکہ وہ میڈیا کے نمائندوں کے سامنے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔
پیپل میگزین کے مطابق، ہیریئٹ فلم کی اداکارہ کو دو بڑے ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں سال کی بہترین تفریحی شخصیت اور موشن پکچر میں شاندار اداکارہ کے اعزازات شامل ہیں۔
اریوو کو یہ ایوارڈز ان کی آسکر کے لیے نامزد فلم وِکڈ میں شاندار کارکردگی پر دیے گئے، جس میں انہوں نے جادوگرنی الفابا کا کردار ادا کیا۔
یہ عوامی ظہور ایک ایسے وقت میں ہوا جب وہ اپنے اگلے فلمی منصوبے کی وجہ سے تنازع میں گھر چکی تھیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ وہ اپنے نئے کردار میں جیزس کرائسٹ سپر اسٹار کے طور پر جلوہ گر ہوں گی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور مسیحی برادری کے جذبات مجروح ہوئے۔
تاحال، سنتھیا اریوو، جو فلم وِکڈ میں آریانا گرانڈے کے ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں، مسیحی برادری کی جانب سے ہونے والے ردعمل پر کوئی بیان نہیں دیا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ان کی فلم وِکڈ 22 نومبر 2024 کو ریلیز ہوئی تھی۔