کرسٹیانو رونالڈو کی تعلیمی پرفارمنس اور فٹ بال کی دنیا میں کامیاب سفر

کرسٹیانو رونالڈو کی تعلیمی پرفارمنس اور فٹ بال کی دنیا میں کامیاب سفر


کرسٹیانو رونالڈو کو دنیا بھر میں فٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

جہاں رونالڈو اپنے فٹ بال کے کھیل میں بے پناہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں، وہیں ان کی تعلیمی کارکردگی اور تعلیم کے حوالے سے بھی تجسس پایا جاتا ہے۔

رونالڈو کی فٹ بال کی مہارتیں دنیا بھر میں معروف ہیں، لیکن وہ تعلیمی میدان میں کچھ پیچھے رہ گئے تھے۔

چھوٹے ہی عمر میں ان کی فٹ بال کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا اور انہوں نے تعلیمی میدان کی بجائے فٹ بال پر توجہ مرکوز کی۔

ایک بار انہیں سکول سے سزا کے طور پر نکال دیا گیا کیونکہ انہوں نے ایک استاد پر کرسی پھینک دی تھی۔

رونالڈو کی تعلیمی دلچسپی کی کمی کی وجہ سے ان کی تعلیمی کارکردگی بہت خراب ہوئی اور نتیجے کے طور پر انہوں نے 14 سال کی عمر میں سکول چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنے فٹ بال کے کیریئر پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

اگرچہ ان کی تعلیمی کارکردگی کا معیار بہت اچھا نہیں تھا، لیکن ان کے ہم جماعت ان کی غیر معمولی فٹ بال صلاحیتوں کی بہت تعریف کرتے تھے۔

اس دوران، رونالڈو کے والدین نے نہ صرف ان کے سکول چھوڑنے کے فیصلے کی حمایت کی بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی تاکہ وہ اپنے فٹ بال کیریئر پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔

آج، پرتگالی فٹ بال کا یہ ستارہ نہ صرف فٹ بال کی تاریخ کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا کھلاڑی بن چکا ہے، بلکہ وہ ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں، النصر کے کھلاڑی نے فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ 700 کلب جیتنے کا ریکارڈ بنایا۔

صرف یہی نہیں، رونالڈو نے حال ہی میں اپنے کیریئر میں 921 گول مکمل کیے ہیں، جو کہ لیونل میسی سے 71 گول زیادہ ہیں، جن کے 850 گول ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں