ڈیلس میں پاکستانی سپر اسٹارز کا متنازع ایونٹ: مداح مایوس، پروموٹر چراغ پا، ایونٹ ڈرامے کی نظر فل پرٹوکول کے ساتھ آنے والے اسٹاز چوروں کی طرح بھاگ نکلے
رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ
ڈیلس: ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں ہونے والے ایک یادگار ایونٹ کی امیدیں اسوقت خاک میں مل گئیں جب پاکستانی سپر اسٹارز کا شو تنازعات کی بھینٹ چڑھ گیا۔ فل پروٹوکول کے ساتھ پہنچنے والے فنکار چوروں کی طرح بھاگ نکلے! شائقین مایوس، پروموٹر چراغ پا ملنے والی تفصیلات کے مطابق ڈیلس میں پاکستانی اداکارہ حانیہ عامر اور اداکار فہد مصطفیٰ کی آمد نے ایک یادگار ایونٹ کے بجائے ایک بڑے تنازعے کو جنم دیا۔ مقامی انٹرٹینٹمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس ایونٹ میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے فیشن شو سمیت دیگر پروگرامز بھی ترتیب دئیے کیے گئے تھے، جسپر اسپانسروں اور مقامی پرموٹروں نے ہزاروں ڈالز خرچہ کیا ڈیلس کے ایک بڑے ایونٹ میں پاکستانی سپر اسٹارز حانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کی آمد کو ایک شاندار موقع سمجھا جا رہا تھا، لیکن یہ ایونٹ دیکھتے ہی دیکھتے ایک ڈرامے میں بدل گیا۔ شائقین، جو شام سات بجے سے ایونٹ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے، اس وقت حیران رہ گئے جب فنکاروں نے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے اسٹیج پر قدم رکھا۔ تاہم جب فنکار اسٹیج پر آئے تو ان کے مداحوں کی امیدیں دوبارہ سے جاگ گئیں۔ ان دونوں اداکاروں نے 35 منٹ تک حاضرین سے گفتگو کی اور انکے سوالات کے جوابات دیے،
لیکن یہ خوشی صرف 35 منٹ کی تھی۔ اچانک، اداکارہ حانیہ عامر نے اسٹیج چھوڑ دیا اور بیک اسٹیج جا کر ہوٹل واپسی پر اصرار کیا۔ ان کے اس غیر متوقع رویے نے فہد مصطفیٰ کو بھی پریشان کر دیا، جو کچھ دیر تک مداحوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن بالآخر وہ بھی شو چھوڑ کر چل دیے۔
جب مقامی پروموٹرر ناصر صدیقی نے حانیہ عامر سے اس رویے پر اعتراض کیا تو بات تلخی سے بڑھ کر گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ مقامی پروموٹرز کا کہنا تھا کہ فنکاروں کا یہ رویہ نہایت غیر پیشہ ورانہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں پاکستانی فنکاروں کو پروموٹ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ پاکستانی فنکاروں کو بھاگتے ہوئے جاگو ٹائمز نے انکا پیچھا کرتے ہوئے حانیہ اور فہد سے انکا موقف جاننا چاہا جسپر حانیہ نے کہا وقت ختم ہوگیا مگر مقامی پرموٹر سے گالم گلوچ والی بات پر انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا اسطرح فنکاروں کے بھاگ جانے کے فوری بعد نیشنل پروموٹر عارف خان جو نیو جرسی سے انکے ساتھ آئے تھے، وہ مقامی صحافیوں کے سخت سوالات پر سیخ پا ہو گئے اور میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی پر اتر آئے۔ یہ صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب ایک صحافی نے ان کے رویے کا بھرپور جواب دیا، اور پولیس کی موجودگی میں نیشنل پروموٹر بھی ایونٹ سے فرار ہو گئے۔ واضع رہے کہ اس نیشنل پرموٹرز کو ماضی میں بھی تنازعات کا سامنا رہا ہے، اس بار بھی مداحوں کو مایوس کرنے میں پیش پیش تھے۔ ماضی میں بھی انہوں نے انڈین گلوکار بادشاہ کے ایونٹ میں شائقین کے ساتھ دھوکہ کیا تھا۔
یہ ایونٹ نہ صرف پاکستانی بلکہ انڈین مداحوں کے لیے بھی مایوسی کا سبب بنا، جنہوں نے اپنی پسندیدہ شخصیات کو دیکھنے کے لیے سینکڑوں ڈالرز خرچ کیے اور کئی مداحوں نے دیگر شہروں سے طویل سفر کیا تھا۔ شائقین نے وی وی آئی پی ٹکٹ خرید کر ایونٹ میں شرکت کی تھی، لیکن بدانتظامی اور فنکاروں کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے انہیں سخت مایوس کیا۔ جسپر حاضرین نے جاگو ٹائمز سے اپنی گفتگو میں افسوس کا اظہار کیا۔
ڈیلس کے اس متنازع ایونٹ نے جہاں پاکستانی فنکاروں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ وہاں اس سے مقامی پروموٹرز کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔ شائقین کا سوال ہے: کیا پاکستانی سپر اسٹارز اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے؟ یا یوں ہی اپنے ملک کا نام خراب کرتے رہیں گے؟