چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے بارے میں تمام پیچیدگیاں حل ہوگئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کے درمیان حالیہ ملاقات میں یہ طے پایا کہ بھارت پاکستان میں تین سال تک میچز نہیں کھیلے گا۔ اس معاہدے کے تحت بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا جبکہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں منعقد ہوگا۔ اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ اگلے تین سالوں تک دونوں ممالک ایک دوسرے کے ہوم گراونڈز پر میچز نہیں کھیلیں گے۔