عید الفطر 2025 کے لیے شوال 1446 کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب


مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال 1446 کا چاند دیکھنے اور عید الفطر 2025 کی تاریخ کا تعین کرنے کے لیے 30 مارچ کو اجلاس طلب کیا ہے۔

یہ اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا اور مولانا عبدالخبیر آزاد اس کی صدارت کریں گے۔

دریں اثناء، زونل رویت ہلال کمیٹیاں ملک بھر میں اپنے مقررہ مقامات پر اجلاس کریں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں