جولائ 28, 2024July 28, 2024 اسرائیل نے بچوں اور مریضوں کا قتل عام بند نہ کیا، اسپتال اور اسکول پر بمباری میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسکول کو نشانہ بنایا، جسے فیلڈ اسپتال اور پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، اور اس میں بے گھر خاندان مقیم تھے۔ اسکول پر بمباری میں 15 بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے، خان یونس میں گھر پر اسرائیلی حملے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے، بنی صالح میں بھی بمباری سے ایک بچے سمیت 2 شہری شہید ہوئے۔ – Advertisement – غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار 258 تک پہنچ چکی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچے شامل ہیں۔ غزہ کے خان یونس کے ایک اسپتال میں کام کرنے والے ٹراما سرجن فیروز سدھوا نے کہا ہے کہ اسرائیل پر جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، انھوں نے کہا ’’ہم روزانہ کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں کہ بچوں کو سر اور سینے میں گولیاں ماری گئی ہیں۔‘‘
جولائ 28, 2024July 28, 2024 اسرائیل نے بچوں اور مریضوں کا قتل عام بند نہ کیا، بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی شہید
جولائ 27, 2024July 27, 2024 برطانیہ عالمی عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ کی درخواست کو چیلنج کرنے سے دستبردار