جولائ 4, 2023July 4, 2023 بالی ووڈ کے لیجنڈری شخصیات سے لے کر نئے آنے والوں تک کئی فنکاروں نے اپنے اصل نام تبدیل کئے
جولائ 4, 2023July 4, 2023 بالی ووڈ میں انڈر ورلڈ فلموں کے حوالے سے غیر معمولی شہرت کے حامل ہدایتکار رام گوپال ورما نے انکشاف کیا ہے کہ بلاک بسٹر فلم ’ستیا‘ کا نام دراصل اس لڑکی کے نام پر رکھا جس سے وہ پیار کرتے تھے۔ فلم کے حوالے سے حال میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر آباد دکن سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ ہدایتکار نے کہا کہ وہ جب کالج میں پڑھتے تھے تو انہیں مذکورہ بالا لڑکی سے عشق ہوا، جس کے بعد وہ اپنی محبوبہ ستیا کو متاثر کرنا چاہتے تھے۔ ’ستیا‘ کو ریلیز ہوئے 25 برس مکمل، گیم چینجر فلم تھی، منوج باجپائی لہٰذا میں نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جے ڈی چکرورتی کو ستیا کا نام دیا۔ واضح رہے کہ 3 جولائی 1998 کو ریلیز ہونے والی آئیکونک فلم ستیا اپنے ابتدائی دنوں میں ناکام قرار دی گئی اس کی وجہ یہ تھی کہ تھیٹر پر فلم دیکھنے والوں کی تعداد کافی کم تھی۔ لیکن بعد میں ستیا اپنے زمانے کی کامیاب ترین فلم بنی اور آج تک لوگ جرائم اور انڈر ورلڈ کے حوالے سے اسے مثالی فلم قرار دیتے ہیں۔ فلم میں جے ڈی چکرورتی کے علاوہ منوج باجپائی (بھیکو مہاترے)، ارمیلا مٹونڈکر، پاریش راول، ادیتیا سری واستو، شیفالی شاہ اور دیگر شامل تھے۔
جولائ 3, 2023July 3, 2023 قربانی کیوں کرتے ہیں، حمیرا ارشد نے غیر سنجیدہ افراد کو قربانی میں پوشیدہ پیغام سمجھا دیا
جولائ 3, 2023July 3, 2023 لڑکیاں ماہ نور بلوچ یا عائزہ خان جبکہ لڑکے فہد مصطفیٰ کی طرح دِکھنا چاہتے ہیں، شائستہ لودھی