اپریل 23, 2024April 23, 2024 کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔
اپریل 23, 2024April 23, 2024 لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، اعظم نذیر تارڑ
اپریل 22, 2024April 22, 2024 لاہور ایئرپورٹ پر برطانوی نژاد پاکستانی پر ’تشدد‘، ایف آئی اے اہلکار معطل
اپریل 22, 2024April 22, 2024 کراچی: رہائشی عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، خواتین، بچوں سمیت متعدد افراد زخمی
اپریل 22, 2024April 22, 2024 پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل وفاقی وزرا کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے
اپریل 22, 2024April 22, 2024 ڈیرہ اسمٰعیل خان، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گردہلاک