بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کی مرضی جہاں بھی رہیں، شیخ وقاص


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کی مرضی جہاں بھی رہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بدترین حالات میں رکھا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی وہ اندر ہی رہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بہت سارے لوگ ایسے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نہ ہوتے تو پارلیمنٹ کا منہ بھی نہیں دیکھ سکتے تھے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں تو کوئی خود کو لیڈر نہ سمجھے، زین قریشی سمیت 4 افراد کو شوکاز نوٹس دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پُرامن رہنے کا کہا، احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، ہم کوئی جیل کے دروازے توڑ کر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کروا رہے۔

 شیخ وقاص نے کہا کہ کل پنجاب کی وزیر اعلیٰ نے کچھ ایسی گفتگو کی ہے جس سے عوام کو تشویش ہے، اگر پی ٹی آئی کی سیاست آخری دم پر ہوتی تو آپ کو آئینی ترمیم کے لیے لوگوں کو خریدنا نہیں پڑتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں