آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کو بورڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون سے باہر کر دیا گیا ہے۔
کپتان پیٹ کمنز نے سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر بو ویبسٹر مارش کی جگہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ ویبسٹر آسٹریلیشیا کے 469ویں ٹیسٹ کھلاڑی بنیں گے۔
مچل مارش نے اس سیریز میں مشکلات کا سامنا کیا، جہاں انہوں نے صرف 73 رنز بنائے اور ان کا اوسط 10.42 رہا، جس کے بعد انہیں آخری ٹیسٹ کے لیے باہر کر دیا گیا۔
دوسری طرف، تیز گیند باز مچل اسٹارک ریب انجری کے باوجود نیو ایئر ٹیسٹ کھیلیں گے۔ کپتان پیٹ کمنز نے اسٹارک کی عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ کو چھوڑنا اسٹارک کے لیے کبھی آپشن نہیں تھا۔
آسٹریلیا اس وقت پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری کے ساتھ ہے، اور آخری ٹیسٹ کل سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر شروع ہو گا۔