بل گیٹس کا کملا ہیرس کی صدارتی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ


امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کملا ہیرس کو امریکی صدارتی انتخابات کی مہم چلانے کےلیے 50 ملین ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کردی۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب مختلف ہے، سیاسی حکمت عملی میں واضح تبدیلیاں آئی ہیں۔

بل گیٹس نے کسی بھی صدارتی امیدوار کی حمایت نہیں کی لیکن دونوں امیدواروں کملا ہیرس اور ٹرمپ کے ہمراہ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

بل گیٹس کی جانب سے کملا ہیرس کو رقم ان کی حمایتی این جی او کے ذریعے بھیجی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں