بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمٰن کو مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر یقین دہانی

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمٰن کو مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر یقین دہانی


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے کو حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے۔ فضل الرحمٰن نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ صدر نے بل پر دستخط نہیں کیے، حالانکہ اسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے منظور کیا تھا۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن نے پارلیمنٹ کی بالادستی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ صدر ہاؤس پارلیمنٹ سے زیادہ بااختیار کیسے ہو سکتا ہے؟ پی پی پی رہنماؤں نے جے یو آئی کے موقف کی حمایت کی اور وعدہ کیا کہ وہ اس معاملے کو حل کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں