BB بمقابلہ CC کریم، فرق کیا ہے؟ بہترین لائٹ بیس کونسی ہے؟

BB بمقابلہ CC کریم، فرق کیا ہے؟ بہترین لائٹ بیس کونسی ہے؟


کیا آپ بھی بی بی اور سی سی کریم کے درمیان فرق جاننے کی کوشش میں ہیں؟ 

بی بی اور سی سی دونوں ہی جِلد کے لیے بہترین کاسمیٹک پروڈکٹ ہیں جنہیں استعمال کرنا سود مند ثابت ہوتا ہے لیکن آپ کی جِلد کی ضروریات کے مطابق کون سی کریم بہترین ہے؟

میک اپ ایکسپرٹ کے مطابق بی بی اور سی سی دونوں ہی کریموں کو بطور فاؤنڈیشن استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ آپ کو بہت لائٹ اور قدرتی لُک دیتی ہیں۔

میک اپ ایکسپرٹس کے مطابق اِن دونوں میں بی بی زیادہ فائدہ مند ہے مگر دونوں ہی اپنی اپنی جگہ میک اپ میں منفرد کردار ادا کرتی ہیں۔

میک اپ ایکسپرٹس کے مطابق بی بی کریم کا مطلب ہے ’بلیمش بام‘، یہ ایک ہائبرڈ اسکن کیئر میک اپ بیس پروڈکٹ ہے جو ہلکے سے درمیانے درجے کی کوریج (داغ دھبوں کو چُھپا کر صاف ستھری اسکن دکھانا) فراہم کرتی ہے، یہ داغ دھبوں کو مکمل طور پر نہیں چھپاتی۔

اسی طرح سی سی کریم کا مطلب ہے ’color corrector‘ کیونکہ اس پروڈکٹ کا مقصد جِلد میں کسی بھی قسم کے مسائل کو ہموار کرنا، خاص طور پر اسکن پر سرخ نشانات اور پھیکا پن چھپانا اور ڈبل ٹون اسکن کو ایک رنگ کا خوبصورت دکھانا ہے۔

سی سی بھی ایک ہائبرڈ اسکن کیئر اور میک اپ بیس پروڈکٹ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں کے مقاصد بظاہر ایک جیسے لگتے ہیں مگر ابھی بھی اِن میں کچھ واضح فرق موجود ہے۔

داغ کم کرنا: بی بی کو داغ دار جلد کا علاج کرنے اور سوراخوں کو بند کیے بغیر کوریج فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کوریج: جبکہ دونوں بی بی اور سی سی ہلکی کوریج دیتی ہیں جو آپ کے بہترین ٹِنٹِڈ موئسچرائزر کے مشابہ ہے، بی بی کی کوریج زیادہ بہتر ہوتی ہے،  اگر آپ واضح کوریج چاہتے ہیں تو بی بی کا انتخاب کریں۔

فارمولے کا رنگ: بی بی عام طور واضح ٹونڈ اَپ ہوتی ہے، یہ آپ کی جِلد پر بہترین فاؤنڈیشن کا کردار ادا کرتی ہے، سی سی کریم اکثر سفید یا سبز ہوتی ہیں اور جب آپ اسے جلد پر لگاتے ہیں تو آپ کی جلد کی ٹون کے ساتھ مل کر رنگ بدل جاتا ہے۔

رنگ درست کرنا: سی سی کریم آپ کے چہرے پر ناپسندیدہ داغوں کو درست کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، چاہے وہ سُرخ نشانات ہوں یا پھیکا پن، بی بی کریم ایسا نہیں کرتی۔

فنیشنگ: بی بی اکثر اسکن کو زیادہ دھندلا بنا دیتی ہے  تاکہ مہاسوں کا شکار جلد سے کسی بھی ممکنہ داغ اور تیل کو متوازن کیا جا سکے جبکہ سی سی کریم جِلد پر زیادہ چمک پیدا کرتی ہے لیکن یہ آپ کے منتخب کردہ فارمولے (منتخب کردہ برانڈ) پر منحصر ہے۔

چہرے پر بی بی اور سی سی کی ایپلیکیشن:  برش، اسپنج یا اپنے ہاتھوں سے بی بی کریم لگا سکتے ہیں جبکہ سی سی کی فنشنگ بہتر بنانے کے لیے لازمی ہے کہ آپ اپنے ہاتھوں سے جلد پر کریم لگائیں تاکہ رنگ کی درستگی کو واقعی بہتر کیا جا سکے۔

جلد کی تمام اقسام اِن دونوں کریموں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں لیکن کچھ رنگ ایسے ہیں جو BB بمقابلہ CC کریم کے ساتھ بہتر ہوتے ہیں۔

میک اَپ ایکسپرٹ کے مطابق BB کریمیں چھوٹے داغوں کو کَور کرنے، جلد کی رنگت کو صاف کرنے کے کام آتی ہیں، بی بی کریم اُن لوگوں کے لیے بہتر ہے جو ہلکی پھلکی فاؤنڈیشن کے عادی ہوں۔

دوسری جانب CC کریمیں قدرتی طریقے سے جلد کو ٹون اَپ کرنے میں مدد دیتی ہیں، یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو زیادہ کوریج کا استعمال کرتے ہیں یا سی سی کے استعمال کے بعد کسی فاؤنڈیشن کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

کیا آپ فاؤنڈیشن کے بجائے BB یا CC کریم استعمال کر سکتے ہیں؟

جی ہاں، آپ فاؤنڈیشن کے بجائے بی بی یا سی سی کریم بالکل استعمال کر سکتے ہیں، فاؤنڈیشن بمقابلہ ٹِنٹِڈ موئسچرائزر مطلوبہ کوریج فراہم کرتا ہے، یہ دونوں کریمیں ہی درمیانے درجے کی کوریج فراہم کرتی ہیں یعنی کے ان کے لگانے کے بعد آپ کے پاس فاؤنڈیشن لگانے کا بھی آپشن ہوتا ہے جبکہ سی سی کے بعد کسی اچھے فاؤنڈیشن کا استعمال آپ کو مزید اچھا لُک فراہم کرتا ہے۔

ڈارک سرکلز کے لیے بی بی یا سی سی کریم،  کونسی بہتر ہے؟

سی سی کریمیں سیاہ حلقوں کے لیے بہتر ہیں، یہ آپ کی رنگت میں پھیکے یا سیاہ ٹونز کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بی بی کریمیں جِلد پر صرف نشانات کو چھپانے میں مدد دیتی ہیں جبکہ یہ سیاہ حلقوں پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوتیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں