سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) کرکٹ میں 6,000 رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر تیز ترین بیٹسمین بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنی 123ویں اننگز میں انجام دیا اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے ساتھ یہ ریکارڈ شیئر کیا۔
اس کے علاوہ، بابر اعظم سب سے تیز 6,000 رنز بنانے والے ایشیائی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ 136 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔
بابر اعظم 6,000 ون ڈے رنز مکمل کرنے والے 11ویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔
اس سنگ میل تک پہنچنے والے دیگر نمایاں پاکستانی کھلاڑیوں میں انضمام الحق، محمد یوسف، سعید انور، شاہد آفریدی، شعیب ملک، جاوید میانداد، یونس خان، سلیم ملک، محمد حفیظ اور اعجاز احمد شامل ہیں۔
یہ اعزاز بابر اعظم نے آج کراچی اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی اننگز کے 10ویں رن کے ساتھ حاصل کیا۔