باکو: آذربائیجان نے مغربی قزاقستان میں کرسمس ڈے پر آذربائیجان ایئرلائنز کے مسافر طیارہ حادثے کے نتیجے میں 38 افراد کی ہلاکت پر قومی یوم سوگ منایا۔
ایمبریئر 190 طیارہ قزاقستان کے شہر آکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 67 افراد سوار تھے۔
صدر الہام علییف نے تحقیقات کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔